counter easy hit

تصویر بنواتے وقت خواتین زیادہ مسکراتی ہیں, سروے رپورٹ

More than 145 women

More than 145 women

واشنگٹن……… تصویر بنواتے وقت مردوں کے مقابلہ میں خواتین زیادہ مسکراتی ہیں اور تصویر بنوانے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ یہ بات امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے ماہرین کی طرف سے جاری ایک سروے رپورٹ میں کہی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سروے کیلئے کل 37921 طلبہ کی تصاویر لی گئیں، ان تصاویر کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی کہ تصویر بنواتے وقت خواتین مردوں کے مقابلہ میں زیادہ مسکراتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 1900ءسے 1950ءکے عشرے کے دوران خواتین میں تصویر بنواتے وقت مسکرانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ رجحان اب بھی قائم ہے۔