counter easy hit

امن وامان اور صحت کیلئے 10 فیصدسے زائد رقم مختص کی گئی ہے، مشیرخزانہ بلوچستان

کوئٹہ: مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ امن وامان اور صحت کے لئے رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سے زائد رقم مختص کی گئی۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لئے پیش کردہ بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران رقیہ ہاشمی نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 352ارب روپے ہے، غیر More than 10 percent of the money has been allocated for peace and security, Musharqal Balochistanترقیاتی اخراجات کیلئے 264 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات کے لئے 82 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی فنانس بل کے نفاذ سے صوبائی محصولات میں اضافہ ہوگا، بجٹ میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے ذرائع آمد و رفت، ذراعت اور توانائی کے شعبوں کو اہمیت دی گئی ہے، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے 8 ہزار اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان کے لیے امن وامان کا مسئلہ اہم ہے، امن وامان اور صحت کے لئے رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا بلوچستان میں ہماری فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ایف سی کو باقاعدہ قانون کے تحت بلایا گیا، گزشتہ سال فورسز کو ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ فورسز اپنی توجہ سرحدی معاملات پر مرکوز رکھیں جب کہ امن و امان کی صورتحال کو لیویز اور پولیس دیکھیں۔ لیویز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے  70کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔