کوئٹہ: مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ امن وامان اور صحت کے لئے رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سے زائد رقم مختص کی گئی۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان کے لیے امن وامان کا مسئلہ اہم ہے، امن وامان اور صحت کے لئے رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا بلوچستان میں ہماری فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ایف سی کو باقاعدہ قانون کے تحت بلایا گیا، گزشتہ سال فورسز کو ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ فورسز اپنی توجہ سرحدی معاملات پر مرکوز رکھیں جب کہ امن و امان کی صورتحال کو لیویز اور پولیس دیکھیں۔ لیویز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 70کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔








