yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں

    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نمونیہ سے زیادہ اموات، پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر

MH Kazmi November 8, 2016 1 min read
More deaths from pneumonia, Pakistan ranks fifth in the world
Share this:
More deaths from pneumonia, Pakistan ranks fifth in the world
More deaths from pneumonia, Pakistan ranks fifth in the world

ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا کے باعث انتقال کرجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں سالانہ نو لاکھ بیس ہزار بچے اس مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جن میں سب سے زیادہ نمونیا سے اموات ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگواتے ہیں۔ اگر بچوں کی ویکسینیشن کرائی جائے تو ان اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر اور پی پی اے (پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن) سندھ کے صدر پروفیسر جمال رضا، ڈاؤ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور پی پی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد شفیع اور چائلڈ سروائیول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم این لال نے نمونیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاکٹر جمال رضا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں سے 15 فیصد کی وجہ صرف نمونیا ہے جو 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل انتقال کر جاتے ہیں۔ نمونیا سے ہونے والی 99 فیصد اموات کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمونیا نظام تنفس میں شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے، جس سے پھیپھڑے متاثر ہوجاتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے ائیر سیلز میں پیپ بھر جاتی ہے، جس سے سانس لینے میں شدید تکلیف اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بالخصوص 5 سال سے کم عمر بچوں پر کپکپی، بے پوشی، ہائیپو تھرمیا اور غنودگی طاری ہوجاتی ہے اور دودھ پینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ نمونیا کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس، بیکٹیریا اور فنگس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدت اختیار کرنے پر اس کو روکنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم یہ خوش آئند بات ہے پاکستان میں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو اکتوبر 2012 میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کیا گیا اور پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے، جس نے اپنے قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں اس ویکسین کو شامل کیا ہے۔

ڈاکٹر ایم این لال نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نمونیا کا شکار بچوں میں زیادہ تعداد ان بچوں کی تھی جو غذائی قلت کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ اس سے اب تک لاکھوں جانوں کو بچایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سے سالانہ 30 لاکھ بچوں کی اموات کو روکا جاتا ہے، جبکہ ساڑھے 7 لاکھ بچوں کو معذور ہونے سے بچایا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے حکومتی کوششوں کے باوجود اب بھی آبادی کے 46 فیصد بچے ویکسینیشن سے محروم رہ جاتے ہیں جس کے لئے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلے کا بڑا دن آن پہنچا
Next Post سعودی عرب کی فضاؤں میں اب پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر راج کریں گے
In the skies of Saudi Arabia will now rule in Pakistan JF-17 Thunder

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.