counter easy hit

بھارت میں بندر لڑکی سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں بندر لڑکی سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

Monkey escaped Rs 2 lakh stealing from girl in Indiaبھارتی اخبار کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر آگرہ میں لڑکی اپنے والد کے ہمراہ بینک میں داخل ہورہی تھی کہ بندر لڑکی کے ہاتھ سے روپوں کا تھیلا لے کر بھاگ گیا۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ بینک کی عمارت میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ کئی بندر وہاں آئے اور ان میں سے ایک بندر میری بیٹی کے ہاتھ سے بیگ چھین کر بلڈنگ کی آخری منزل پر چلا گیااور اس تھیلے میں 2 لاکھ روپے کی رقم تھی جوکہ ہم بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروانے آئے تھے۔اسی دوران بینک کے گارڈ نے بندر کا پیچھا کیا تو اس نے 60ہزار کے قریب رقم پھینک دی، جو انھیں مل گئی۔پولیس نے کہا کہ ہم نے متاثرہ شخص سے تفصیلات لے لی ہیں لیکن ہمیں ایسی کوئی قانونی شق نہیں ملی جس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔