counter easy hit

الیکشن کمیشن: غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

Election Commission: Code of Conduct issued for foreign observersضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل کے مشاہدے کی اجازت نہیں ہوگی،اجازت نامے کو نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا، پاکستان کی سالمیت کے احترام کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ مبصرین پاکستان کے قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی اہلکاروں کے اخیتیارات کا احترام کریں گے، مبصرین الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہونگے، مکمل سیاسی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا مبصرین ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جس سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق یا خلاف ہونے کا تاثر ملے، مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق ذاتی رائے کا اظہار نہیں کرسکے گا۔