counter easy hit

منی لانڈرنگ، تفتیشی ٹیم نے ایان علی کے فراہم کردہ ثبوت مشکوک قرار دیدیئے

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ٹیم نے ماڈل ایان علی کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت مشکوک قرار دیئے ہیں۔

ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل نے کسٹم حکام کو بیان حلفی اور نجی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر رقم کی ٹرانزیکشن کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے تھے جو کسٹم حکام کی جانب سے مشکوک قرار دئیے گئے ہیں۔

جبکہ نجی پراپرٹی کمپنی اور سٹام فروش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسٹم تفتیشی ٹیم پراپرٹی ڈیلر اور سٹام فروش کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ بیان حلفی پر دستخط اور انگھوٹھے کا نشان کس کا ہے۔