counter easy hit

کراچی میں چار روزہ پولیو مہم کا آج آخری روز، 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے تین اضلاع شرقی، ملیر اور کورنگی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آخری دن جاری ہے۔

شہر قائد کے تین اضلاع شرقی، ملیر اور کورنگی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آخری دن جاری ہے ۔ چار روزہ مہم کے دوران 8 لاکھ ، 48 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ لطیف کے علاقے میں موٹر سائیکل دھماکے کے بعد ضلع ملیر میں پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ڈاکٹر خالد شیخ نے بتایا کہ کراچی کی 8 سپر ہائی رسک یوسیز میں مہم 30 مارچ کو شروع ہوگی۔