counter easy hit

یااللہ خیر : مولانا طارق جمیل کی طبیعت اچانک خراب ۔۔۔۔ کروڑوں چاہنے والوں کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طیعت اچانک بگڑ گئی، انہوں دل میں تکلیف کے سبب ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو تیسرا اسٹنٹ ڈالا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو روبائے صحت ہونےپر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ہفتے کے روز بعد از ظہر مولانا کے بیان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں مولانا طارق جمیل کا بیان پیش ہو گا۔ لاہور کے مشہور ڈاکٹرز ہسپتال میں مولانا طارق جمیل کو تیسرا اسٹنٹ ڈالا گیا۔ روبائے صحت ہونے پر انہوں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی طبیعت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید بہتری آنے کی صورت میں آج انہیں اسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کافی سنبھل چکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال نے ان کی انجیوگرافی کے بعد اسٹنٹ ڈالنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد منگل کی دوپہر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا محمدیوسف جمیل کے مطابق ان کے والد کی طبیعت آج کافی بہتر ہے۔ صبح ڈاکٹروں نے ان کا دوبارہ طبی معاینہ کیا ہے اور امید ہے انہیں آج اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان پہلے بھی بند تھی اور6 سال قبل بھی انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

MOLANA TARIQ JAMIL, ILL, CHECKUP, AT, LOCAL, HOSPITAL, IN, LAHORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website