counter easy hit

اب تمہاری خیر نہیں۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 6 کے تحت کس (ن) لیگی رہنما کےخلاف مقدمہ بنانے کا حکم دے دیا؟ دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کو بلا کر خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے

جبکہ اس پر پروگرام میں خواجہ آصف کا مؤقف بھی لیا گیا ، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل 6 یعنی آئین سے غداری کا مقدمہ تیار کرنے کا فیصلہ پوری وفاقی کابینہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی ورکر پر آئین سے غداری کا مقدمہ بنانے کا فیصلہ ہوا ، جبکہ اس سے پہلے بہت سے حکمرانوں کے خلاف یہ مقدمہ تیار ہوا مگر وہ ملک سے باہر بھاگ گئے۔ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے بتایا کہ علاج کے لئے بیرون ملک جانے سے متعلق نواز شریف اگلے دو تین دن میں فیصلہ کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت آئندہ چند دنوں میں بہتر ہوتی ہے تو وہ بیرون ملک کسی ایسی جگہ جائیں جہاں ان کی تمام بیماریوں کا علاج ہو سکے. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کو رہائی کا پروانہ مل چکا ہے اور جلد ہی انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا جس کے بعد وہ صرف والد نواز شریف کا خیال رکھیں گی اور فی الوقت سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ذرائع بھی تصدیق کر چکے ہیں۔

iMRAN KHAN, DECIDED, TO, REGISTER, ARTICLE, 6, CASE, AGAINST, A, POLITICIAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website