counter easy hit

محسن جاوید بٹ نے گزشتہ دنوں بنیادی مرکز صحت گنجہ کا دورہ کیا

Mohsin Javed Butt

Mohsin Javed Butt

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز راہنما تحریک انصاف محسن جاوید بٹ نے گزشتہ دنوں بنیادی مرکز صحت گنجہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ شاہد محمود بھی تھے انچارج ومیڈیکل آفیسر بی ایچ یو گنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے سٹاف سمیت استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا اس موقع پر محسن جاوید بٹ نے کہا کہ اخبارات اور سوشل میڈیا پر ایک عرصہ سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں پڑھتے اور دیکھتے رہے آج یہاں آکر معلوم ہوا کہ ڈاکٹر شہباز ملک واقعی بہت اچھا کام کررہے ہیں اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ہم ڈاکٹر شہباز ملک اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی مزید کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں