counter easy hit

محمد یوسف نے مصباح کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کی مخالفت کر دی

 لاہور: محمد یوسف نے مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کی مخالفت کردی۔

Mohammad Yusuf was opposed to Misbah as the director of cricket

Mohammad Yusuf was opposed to Misbah as the director of cricket

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں، طے ہوچکا تھا کہ انھیں جانا ہے، ہوسکتا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ طے کرلیا گیا ہو کہ وہ دورئہ ویسٹ انڈیز میں آخری سیریز کھیلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مصباح نے یواے ای میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس میں کوئی دو رائے نہیں تاہم ڈائریکٹر کرکٹ اسے بنایا جانا چاہیے جس نے ماضی میں شاندار کارکردگی دکھائی ہو، ہمیں اس ذمہ داری کیلیے عمران خان جیسے قد آور کرکٹر کی ضرورت ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کیلیے ایک ایسا سابق پلیئر چاہیے جو کھیل میں ہونے والی ہر غلط بات پر نشاندہی کی جرات کرسکے، مجھے ابھی تک مصباح الحق کی کپتانی یا شخصیت میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی، میرے خیال میں ان کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانا غلط فیصلہ ہوگا۔ محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان کے بعد آنے والے چند کپتان تو باقاعدہ تحریری معاہدے کرتے رہے کہ پی سی بی کی پالیسیزکو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ صرف اللہ جانتا ہے کہ شاہد آفریدی کی الوداعی میچ کیلیے درخواست کا منفی جواب کیوں دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website