counter easy hit

میانمار میں دریا میں کشتی الٹنے سے 20 باراتی ہلاک، متعدد لاپتہ

ینگون: جنوب مغربی میانمار میں باراتیوں سے بھری کشتی گارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔

20 wedding guests killed in Myanmar boat capsized in the river, many missing

20 wedding guests killed in Myanmar boat capsized in the river, many missing

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق 60 کے قریب باراتی کشتی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر پاتھون میں ان کی کشتی گارگو جہاز سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا، ایک درجن کے قریب تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں سمندری حادثات معمول کی بات ہے کیونکہ وہاں کے عوام کشتی کے ذریعے نقل و حمل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ مارچ 2015 میں بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں 64 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website