counter easy hit

زرداری نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا:چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش

Mohammad Razaq

Mohammad Razaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کو فروغ دیکر جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، ہم انکی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور قانون وآئین کی سربلندی کے لئے کئے گئے انکے اقدامات اور کردار کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر چوہدری محمد رزاق سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے ،جمہوریت کی بحالی کیلئے بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔