counter easy hit

انجمن ارباب فکروفن کویت کے صدر صفدر علی صفدر کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر اضرار احمد انتقال کر گئے

Dr. Azrar Ahmed-Death

Dr. Azrar Ahmed-Death

کویت سٹی (ایم زیڈ شرفی سے) انجمن ارباب فکروفن کویت کے صدر صفدر علی صفدر کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر اضرار احمد انتقال کر گئے اناللہ واناالیہ راجعون صفدر علی صفدر کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر اضرار احمد عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم باہمت نیک سیرت اور با اخلاق شخصیت کے مالک تھے انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

علاوہ ازیں بدرسیماب (جنرل سیکرٹری انجمن ارباب فکروفن کویت) کے قریبی دوست عامر مختار چیمہ کرنٹ لگنے سے وفات پا گئے اناللہ واناالیہ راجعون، ان مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی لیبرھاؤس جلیب الشیوخ کویت میں منعقد ہوئی ،جس میں کویت میں مقیم معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کی نقابت حکیم طارق محمود صدیقی نے زبردست انداز میں کی۔ قران خوانی کے بعداس تعزیتی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت ننھے طالب علم محمد عاقب اعجاز کے حصہ میں آئی ۔ہدیہ نعت رسول مقبولۖ معروف نعت خواں محمد سرور نقشبندی اور طارق محمود نے حاصل کیا ان دونوں نے محفل میں ایک سماں باندھ دیا۔

کلام میاں محمد بخش صفدر علی صفدر نے بڑے عقیدت سے پیش کیا ،صاحبزادہ قاری محمد رضوان عارف نے فلسفہ موت وحیات اور ایصال ثواب ہر ایک مدلل بیان کیا،دعا مغفرت اور فاتح خوانی پر بھی قران وسنت کی روشنی ضابطہ شریعت کی روح سے بیان کیا۔ صفدر علی صفدرکے چچا زاد بھائی ڈاکٹر اضرار احمد مرحوم اور عامر مختار چیمہ مرحوم کے ایصال ثواب و بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر عبدالستار ایدھی مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔

انجمن ارباب فکروفن کویت کے صدر صفدر علی صفدرنے محمد زبیر شرفی ،حکیم طارق محمود صدیقی ،سہیل انجم بٹ ،کے علاوہ تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سب اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ حوصلہ افزائی اور بھائی کے فاتح کے لیے تشریف لاے اس تعزیتی تقریب میں کویت میں مقیم پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی ، حاجی عبدلشکور،محمد رمضان بھٹی،میاں محمد عرفان ،محمدندیم مغل،بدرسیماب ،عیسٰی بلوچ،سید صداقت علی ترمزی،اختر مغل،اعجاز احمد،ریاض دیوان، برکت علی شبیربٹ چوہدری آفتاب، محمد سلیم غلام نبی حکیم طارق محمود قاری محمد رضوان ، اشفاق علی ،عاقب اعجاز ملا محمد طارق ،سہیل انجم بٹ، اشرف باجوا کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔۔۔