yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے دیوانے ہم

Yes 2 Webmaster December 23, 2015December 23, 2015 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: عقیل خان
ویسے تو میں نے بہت سے سیاسی، تعلیمی، ثقافتی، حالات حاضرہ اور مذہبی موضوعات پر کالم لکھیں ہیں مگر آج میں جس موضو ع پر کالم لکھ رہا ہوں اگر دنیا کے تمام درخت قلم بن جائیں ،زمین کاغذکی بن جائے اور تمام سمندر سیاہی بن جائیں تب بھی ان کی تعریف مکمل نہیں ہو سکتی۔وہ موضوع دنیا کی عظیم ترین ہستی ،وہ ہستی جس کے لیے یہ دنیا وجود میں آئی، جس نے انسان کو جینا سکھایا ، وہ ہستی جو زمین سے لیکر آسمان والے تک کی محبوب ہے۔ جی وہ موضوع ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کا ہے۔

12ربیع الاول کو پورے عالم اسلام میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی ولادت کا دن بڑے جوش و جذبے اورمذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا تا ہے۔ یہ کائنات جس ہستی کے لیے بنائی گئی وہ ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم 12 ربیع الاول 632 ھ (20اپریل 571ئ) کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے والد محترم کا نام عبداللہ تھاجو آپ کی پیدائش سے پہلے وفات پا چکے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی پرورش آپ کے دادا عبد المطلب نے کی۔

آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی والدہ کا نام حضرت آمنہ تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم چھ برس کے تھے توآپ کی والدہ کا انتقال پر ملال ہو گیا۔ جب آٹھ برس کے تھے توآپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے دادا بھی وفات پاگئے۔ اسکے بعد آپ کی پرورش کی ذمہ داری آپ کے چچا ابو طالب کے کاندھوں پر آگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے اپنے چچا کے ساتھ بصرہ اور شام کے کئی تجارتی سفر کئے۔ بارہ سال کی عمر میں جب آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم تجارت کے سلسلے میں ملک شام گئے تو وہاں ایک عیسائی راہب بحیرہ نے آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے چچاابو طالب کو بتایا کہ نبوت کی جو علامات تورات اور انجیل میں درج ہیں وہ آپ کے بھتیجے یعنی آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم میں موجود ہیں۔ جب آپ کی عمرپندرہ برس ہوئی توآپ نے جنگِ فجار میں حصہ لیا۔

Hazrat Khadija
Hazrat Khadija

آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم جب پچیس برس کے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کا نکاح حضرت خدیجہ سے ہوگیا جو ایک بیوہ تھیں اوران کی عمر چالیس سال تھی۔ آپۖ بہت دیانتدار اور امین تھے جب آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم چالیس برس کے ہوئے تو ایک دن حسبِ معمول غارِ حرا میں عبادت کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتہ جبرائیل علیہ السلام کی وساطت سے آپۖ کو نبوت کے منصب پر سرفراز کیا۔

اسلام سے قبل عرب کا دور جاہلیت کا دور تھا۔ اہلِ عرب اگرچہ اکثر اَن پڑھ اور جاہل تھے مگر علم نجوم اور طب کے علم پر عبور رکھتے تھے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کو جب نبوت ملی تو سب سے پہلی آیات یہ نازل ہوئیں۔ (ترجمہ) پڑھ اپنے رب کے نام سے۔ جس نے انسان کو قلم کے ذریعہ علم سکھایا۔ وہ جس نے انسان کو وہ باتیں سکھائیں جو اسے معلوم نہ تھیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے ان آیات کو دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے نبوت کے بعد مکہ مکرمہ میں احکامِ الہٰی کی تبلیغ کا آغاز کیا۔

آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم پیغمبر ہونے سے پہلے ہی انصاف اور دیانتداری کی وجہ سے ملک بھر میں صادق وامین کے لقب سے مشہور تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم انصاف کے معاملے میں کسی سے رعایت نہ کرتے تھے چاہے آپ کا عزیزکیوں نہ ہو۔ عرب کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کو نبی تونہیں مانتے تھے لیکن وہ فیصلے آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم سے کرواتے تھے۔ ایک دفعہ ایک عورت چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی تووہ لوگ فیصلے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے پاس لئے آئے۔ چوری ثابت ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے اسلامی قانون کی رو سے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم صادر فرمایا۔ عرب کے بڑے بڑے سرداروں نے چاہا کہ یہ بڑے گھرانے کی عورت ہے۔ اس کی سفارش کرکے اسے بچائیں۔ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم سے سفارش کرنے کے لئے آئے تو آپ نے فرمایا: ” تم اللہ کی مقرر کی ہوئی باتوں میں سفارش کو دخل دیتے ہو۔”

Pray
Pray

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔” ہر نبی کی ایک دعا ہے جو ضرور قبول ہوتی ہے تو ہر ایک نبی علیہ السلام نے جلدی کرکے وہ دعا مانگ لی (دنیا ہی میں) اور میں یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے اپنی دعا کو چھپا کر رکھا ہے قیامت کے دن اپنی اْمت کی شفاعت کے لئے اور اللہ چاہے تو میری شفاعت ہر ایک اْمتی کے لئے ہوگی بشرطیکہ وہ شرک پر نہ مرا ہو۔”

آج پورے عالم اسلام میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم ،پیغمبر انسانیت ،روحِ ایماں ، شانِ کائنات اورسراپا نور کے پیکر میں ڈھلے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی منائی جا رہی ہے۔ہر طرف آمد رسول کے نعرے لگ رہے ہیں مگرمیرا سوال ان لوگوں سے ہے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی آمد پر تو جشن منا رہے ہیں مگر کبھی ان کی سنت پر عمل کیا؟ کیا کبھی ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے کی کوشش کی؟ جن چیزوں سے آپ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم نے منع فرمایا کیا ہم لوگ اس سے دور رہے ؟ ہم جتنی خوشی اور جوش کے ساتھ یہ جشن مناتے ہیں کا ش اسی جوش و جذبے کے ساتھ ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرکے پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا کردیں۔

دنیا سے برائی کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔ تمام مسلمان ایک کتاب اور ایک نبی کے سائے میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ ہم غیر مسلموں کو بتا سکیں کہ ہم ایک خدا اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں ۔اس طرح کسی غیر مسلم کی مسلمانوں کی طر ف آنکھ اٹھانے کی ہمت نہیں ہوگی۔ میری اس دن کے موقع پر اپنے رب العزت اور مالک کائنات سے یہی دعا ہے کہ تما م دنیا کے مسلمانوں کو نیکی کی ہدایت دے اور برائی سے ہمیشہ دور رکھے۔ تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور قیامت کے حضوراکرم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی شفاعت سے بہر مند فرمائے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر: عقیل خان
aqeekhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post بچی کی ہلاکت: آصف زرداری نے تحقیقات کا حکم دے دیا
Next Post رام مندر کی تعمیر،بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن بی جے پی پر برہم

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.