counter easy hit

اپوزیشن کے سات سوال پوری قوم کا مطالبہ ہیں،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)پوزیشن کے سات سوال پوری قوم کا مطالبہ ہیں،حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ذریعے لگے الزامات کو غلط ثابت کر نے کیلئے عوام کو جواب دینا ہوگامگر ملک وقوم کی دولت لوٹ مار کر نے والے اپنا جواب دینے کی بجائے اُلٹا دوسروں سے سوالات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی میں نا مانو کی رٹ ،ضد اور ہٹ دھرمی ان کو لے ڈوبے گی آخر ایک دن جواب دینا ہی پڑے گا انھوں نے مزید کہا کہ اگر حکمران سچے ہیں اور ملک وقوم سے مخلص ہیں تو پوری پاکستانی قوم کو بتائیں کہ انھوں نے آف شور کمپنیوں میں لگایا جا نے والا پیسہ کہاں سے لیا اور اس کو کیسے ملک سے باہر بھیجا ،مگر وہ سچے نہیں اور نہ ہی ملک وقوم سے مخلص ہیں اسی لئے جواب نہ دینے کی ضد پر اُڑے ہو ئے ہیں۔