counter easy hit

ملکی تقدیر بدلنے کے لئے کارکنان ہرقسم کی قربانی دیں گے ،چوہدری محمد اعظم

Mohammad Azam

Mohammad Azam

پیرس(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کی تربیت پر خاص توجہ دی اور بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کی روشنی پیدا کی۔یہی وجہ ہے کہ آج منہاج القرآن کے نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار نظر آتے ہیں۔ان خیالات کااظہار چوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور مفاد پرست حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا۔اس ملک کے نوجوان اپنی دھرتی پر حقیقی معنوں میں انقلاب دیکھنا چاہتے ہیں۔اس انقلاب کیلئے انہوں نے تاریخ ساز دھرنوں میں اپنا لازوال کردار ادا کیااور آئندہ بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے اور اس ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔