counter easy hit

کرپشن سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں:چوہدری محمد اعظم

Mohammad Azam

Mohammad Azam

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں تمام جماعتیں اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ غریب عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے وہ عدم تحفظ کا شکا ر ہیں۔سیاسی اجارہ دار خاندانوں کی کرپشن نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القر آن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال کرے اوران کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے مگر حکمران طبقہ صرف اپنے اور وزراء کے مفادات کا ہی تحفظ کر رہا ہے۔