counter easy hit

الطاف حسین اور محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی

Mohammad Anwar

Mohammad Anwar

ایف آئی اے کی جانب سے تیار کی گئی چارج شیٹ بہت جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت اور شواہد پر قائد ایم کیو ایم اور سینئر رہنما محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی ۔ دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ جلد وزیر داخلہ کو پیش کر دی جائے گی ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد اور رہنماء محمد انور کیخلاف سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ ثبوت ، شواہد پر دونوں افراد کیخلاف چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جس میں منی لانڈرنگ ، راء سے تعلقات اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے الزامات شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے چارج شیٹ اور سرفراز مرچنٹ کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹ جلد وزیر داخلہ چودھری نثار کو پیش کریں گے ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے آئندہ بھی پاکستان آنے اور شواہد کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے