counter easy hit

مودی کی دو سال میں امریکی صدر سے ساتویں ملاقات

Modi's seventh

Modi’s seventh

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر ریاست میری لینڈ کے اینڈریوز بیس پہنچ گئے
واشنگٹن (یس اُردو) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے ، یہ نریندر مودی کی دو سال میں امریکی صدر سے ساتویں ملاقات ہے وہ امریکی کانگریس سے بھی خطاب کریں گے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر ریاست میری لینڈ کے اینڈریوز بیس پہنچے جہاں ان کا استقبال امریکا کی نائب چیف پروٹوکول افسر نےٹلی جونز نے کیا ۔ نریندر مودی نے امریکی تھنک ٹینک کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ۔بھارتی وزیراعظم آج امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ دو سال کے دوران دونوں رہنماؤں میں ساتویں ملاقات ہے ۔ نریندر مودی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔دوسری جانب امریکا نے نریندر مودی کے دورے کے دوران بھارت سے چرائے گئے سو ملین ڈالر مالیت کے نواردات بھی واپس کر دیے ہیں ۔ ان نواردات میں دو ہزار سال پرانے بت بھی شامل ہیں ۔