counter easy hit

کیا ہیلری کلنٹن نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں؟

Hillary Clinton

Hillary Clinton

سابق خاتون اول رہنے والی ہیلری کلنٹن کو صدارتی نامزدگی کے لیے اپنے حریف برنی سینڈرز پر سبقت حاصل ، ہیلری کلنٹن کو صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت مل گئی
واشنگٹن (یس اُردو) ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن صدارتی نامزدگی کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ، ہیلری کلنٹن کو اس وقت مجموعی طور پر 2384 مندوبین کی حمایت حاصل ہے ، صدارتی امیدوار کاباضابطہ اعلان جولائی کو پارٹی کنونشن میں ہو گا ۔سابق خاتون اول رہنے والی ہیلری کلنٹن کو صدارتی نامزدگی کے لیے اپنے حریف برنی سینڈرز پر سبقت حاصل ہو گئی ہے ۔ ہیلری کلنٹن کو صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت مل گئی ۔ ہیلری کلنٹن کو اس وقت مجموعی طور پر 2384 مندوبین کی حمایت حاصل ہے ۔ پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے 2383 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے ۔ اس وقت ہیلری کلنٹن کو 1812 ڈیلیگیٹس اور 571 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ برنی سینڈرزکی مجموعی طور پر 1569 مندوبین حمایت کر رہے ہیں ۔امریکا میں رواں ہفتے صدارتی نامزدگی کے لیے ہونے والے پرائمری انتخابات ختم ہوں گے جبکہ صدارتی امیدواروں کا باقاعدہ اعلان جولائی میں ہونے والے پارٹی کنونشنز میں ہو گا ۔