counter easy hit

پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ

Model Town facts

Model Town facts

ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ایک ایک پہلو سے پردہ اٹھائیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) ڈاکٹر طاہر القادری کی آج پاکستان آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر خود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک پہلو کو عوام کے سامنے لائے گی جبکہ طاہر القادری کی آمد اور دھرنے کے حوالے سے کیا معاملات طے پائے یہ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔