counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا بھی اب انصاف پائیں گے۔ چوھدری محمد اعظم

Chudhary Muhammad Azam

Chudhary Muhammad Azam

پیرس (اے کے راؤ سے) سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے متفہ طور پر نواز شریف کا نا اہل قرار پانا ایک تاریخی فیصلہ ہے جس پر ممبرز جے آئی ٹی عدلیہ اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھڑائی اب ان شا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا بھی انصاف پائیں گے اور پنجاب کا قاتل ٹولا بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے مرکز منہاج القرآن میں جشن تشکر کے طور پر جلیبیاں تقسیم کی تقریب سے کیا۔

چوھدری محمد اعظم کا کہنا تھا جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو دبوانے والا سب سے بڑا ملزم منصب پر نہیں رہا اب ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کرپشن کے خاتمے کی مہم کا نقطہ آغاز ہونی چاہیے جس جس نے ملک لوٹا ہے اور جو جو سہولت کار بنا ہے سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔اورلوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی واپس خزانے میں لائی جائے۔

چوھدری محمد اعظم نے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ” گو نظام گو ” تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کے جس نظام کے تحت بے گناہ انصاف نا پا سکیں ، جس نظام کے تحت خائن سربراہ ملکی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک میں چھپائیں اور ملک کی بے روز گار عوام پیرونی ممالک میں اپنے رزق کے حصول میں خوار ہوں ایسے نظام کو بدلنا ہو گا۔