counter easy hit

پاناما کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #پانامہ ورڈکٹ کے ساتھ ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

The Panama case's decision became top trend on Twitter

The Panama case’s decision became top trend on Twitter

پاکستانی قوم جس بے چینی سے پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان سے ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 20 ٹویٹس کی جارہی تھیں۔ قبل ازیں آج صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی؛ اور دونوں پارٹیوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔ تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر برسوں بعد عمران خان کا نعرہ ’’گو نواز گو‘‘ سچ ثابت ہوگیا، اور یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ ’’گون نوازگون‘‘۔ ایک اور صارف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پاناما کا فیصلہ ملکی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ صرف جمہوریت میں ہی ممکن ہے، یہ ہمارے جمہوری نظام کی جیت ہے۔ ایک صارف نے پاکستانی عدلیہ پر فخر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ فاطمہ نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ آج کی سب سے اچھی خبر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website