counter easy hit

ماڈل ایان علی مسلسل 20ویں پیشی سے غیر حاضر، آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمہ کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

Model Ayyan ali constantly absent from the 20th proceedings, order to present any case on the next dateملزمہ گزشتہ روز بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں اور مسلسل 20ویں پیشی سے غیر حاضر ہے، عدالت نے ملزمہ کے جاری وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ کو ملزمہ کو ہر صورت پیش کیا جائے۔ ملزمہ کی طرف سے شائستہ ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ ملزمہ کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت کا جج نہ ہونے کے باعث مقدمہ کی سماعت ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت راجہ غضنفر علی خان نے کی، ملزمہ کے خلاف مقدمہ 4 سال سے زیر التوا ہے۔