counter easy hit

بھارت انسانی حقوق کی دشمن ریاست ثابت، کشمیریوں کے بعد مسلم دشمنی بھی بے نقاب ہوگئی، مرزا ساجد جرال

بھارت  انسانی حقوق کی دشمن ریاست ثابت، کشمیریوں کے بعد مسلم دشمنی بھی بے نقاب ہوگئی، مرزا ساجد جرال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس میں ممتاز کشیری وسماجی راہنما مرزا ساجد جرال نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی دشمن ریاست ثابت ہوگئی ، کشمیریوں کے بعدہندو مسلم دشمنی بھی بے نقاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی پر قائداعظم نظریہ درست ثابت ہوچکا ہے۔ ہندوئوں کی انتہا پسندی اورمسلم دشمنی بے انتہا ہے اوروہ ہمیشہ سے مسلمانوں کے وجود کیلئے خطرہ ہے اور رہے گی۔ اگر اس وقت برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کا مکمل طورپر ساتھ دیا ہوتا توآج ہندوستان کی رعونت اور تکبر کو اتنی شہ نہ ملتی اور نہ ہی مسلمان اس قدر زیرعتاب آتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آئین وقانون اور ریاستی نظریے کے برمخالف ایک ہندوریاست کے طور پر اکھنڈ بھارت کو جونظریہ مسلط کرنا شروع کیا ہے وہ ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔ عالمی برادری بھارت کو اس خوفناک ہتھکنڈے سے روکے۔

 

MIRZA SAJID JARRAL, KASHMIRI, AND, SOCIAL, LEADER, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website