counter easy hit

بائے بائے پی ٹی آئی۔۔!! فواد چوہدری نے تحریک انصاف چھوڑ دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، وہ ابھی تحریک انصاف میں موجود تو ہیں لیکن دل سے تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے بھائی انتقال کر گئے ، انکے انتقال پر پوری صحافتی برادری سوگ میں ڈوب گئی ، انکی آخر ی خواہش تھی کہ وہ اپنے بھائی کو مل سکیں لیکن نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بڑے بھائی سے نہیں مل پائے۔ میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی کے انتقال پر سوا شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کے کسی کی بھی جانب سے سوگ کا اظہار نہیں کیا گیا۔ فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کیوں کیا، اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلیم صافی کا کہنا ہے کہ ’’ عمران خان نے اپنے وزیروں اور مشیروں کو اس قدر غلام بنا رکھاہے کہ جب تک خود انہوں نے تعزیت نہیں کی ہو، یہ وزیر اور مشیر میرجاویدالرحمان کی انتقال پر تعزیت کا پیغام بھی جاری نہیں کرسکتے۔ صرف فواد چودھری نےجرات دکھائی اور وہ بھی اس لئےکہ وہ دل سے پی ٹی آئی نہیں ہیں ‘‘۔

خیال رہے کہ گزشتہر وز میر شکیل الرحمان کے بھائی انتقال کر گئے ہیں، مرحوم پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور دو روز قبل انہیں کراچی کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا، جہاں پر انکا علاج جاری تھا تاہم گزشتہپ روز انکی طبیعت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے، جس کے بعد وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔

Saleem Saafi break the News of Fawad Chaudhry that he left PTI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website