counter easy hit

اِسے فوری لے کر ایوانِ صدر پہنچو۔۔!! امان اللہ نے الحمرا ہال میں جنرل ضیاء الحق کے سامنے ایسا کیا کِیا تھا کہ سابق صدر نے اُنہیں اسلام آباد طلب کر لیا؟ جان کر آپ بھی عظیم فنکار کو داد دیں

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری اداکار، مشہور کامیڈین امان اللہ خان اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کے اس جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں، امان اللہ خان نے اپنی زندگی میں بہت سے ڈرامہ، ٹی وی سیریل، قومی و بین الاقوامی چینل پر اپنے منفرد انداز اداکاری کی بدولت نہ صرف داد سمیٹی بلکہ سنجیدہ چہروں کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیا، لیکن ایک مرتبہ امان اللہ خان کا سابق صدر جنرل ایوب خان کے ساتھ بھی ٹاکرا ہوا، وہاں پر کیا ہوا تھا؟ سینئر اداکار سہیل احمد نے ساری قصہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد عزیزی نے ایک واقعہ سنایا، وہ واقعہ کچھ یوں تھا۔ الحمرا حال لاہور میں تقیرب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس وقت کے صدر جنرل ایوب خان کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، اس تقریب میں ایک مزاح کا حصہ بھی تھا جس کے لیے امان اللہ خان کو منتخب کیا گیا، چیف سیکرٹری، ملٹری سیکرٹری نے امان اللہ خان سے ملاقات کی، امان اللہ خان نے اپنے دو کچھ مزاح کے اداکار ان کے ساتھ طے کیے اور یوں آفیشل طور پر امان اللہ خان کا سکرپٹ منظور کر لیا گیا جو انہوں نے جنرل ضیاء الحق کے سامنے پیش کرنا تھا۔ تقریب کے رو ز جنرل ضیاء الحق الحمرا ہال پہنچ گئے امان اللہ جب اسٹیج پر پہنچے تو وہ شاید بھول گئے کہ انہوں نے کیا سکرپٹ پیش کرنا ہے تو انہوں نے ایک فوجی پتننگ بازی کیسے کرتا ہے یہ سکرپٹ جو انہیں یاد تھا .انہوں نے جنرل ضیاء الحق کے سامنے پیش کیا۔ یہ سکرپٹ چونکہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا اس لیے اسٹیج کے پیچھے ہلچل مچ گئی ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ امان اللہ نے یہ کیا کر دیا ہے؟ جب امان اللہ نے اپنا ڈرامہ مکمل کیا تو جنرل ضیاء الحق اپنی کرسی سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اپنی بازوں کھول کر امان اللہ کی جانب اشارہ کیا ، جیسے ہی امان اللہ نے وہ اشارہ دیکھا تو چھلانگ لگا کر اسٹیج سے نیچے اترے اور جنرل ضیاء الحق کے قدموں میں گر گئے، جنرل ضیاء الحق نے فوری انہیں اُٹھایا اور اپنے گلے سے لگایا کیونکہ امان اللہ خان کے ڈرامے کی وجہ سے ہنس ہنس کر جنرل ضیاء الحق کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ جنرل ضیاء الحق نے فوری اپنے سٹاف کو حکم دیا کہ امان اللہ کو ایوان صدر بُلایا جائے کیونکہ ان دنوں پاکستان کی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر پاکستان پہنچی تھی اور جنرل ضیاء الحق کی جانب سے انکے لیے ایوان صدر میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں امان اللہ خان کو مدعو کیا گیا تا کہ وہ وہاں پر بھی لوگوں کو ہنسائے اور تقریب کو چار چاند لگا دیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website