counter easy hit

قطر ایل این جی گیس معاہدہ ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا،میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس (عمیر بیگ )قطر ایل این جی گیس معاہدہ ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا یہ گیس بھی انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوگی جو کہ حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے ساتھ ساتھ لاہور سے کراچی تک موٹر وے کے قیام کا اعلان بھی حکومت وقت کی بڑی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائز میاں حنیف ایک ملاقات میں یس اردو کے نمائندے سے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور تک موٹروے کی تعمیر کے بعد صرف عوام کو سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ فاصلے بھی سمٹ کر کم ہو جائیں گے جس سے عوام الناس کا قیمتی وقت بھی ضائع ہونے سے بچ جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبردآزماہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات حاصل کرلی جائیگی ۔جس طرح ہمارے قائد میاں نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا ہے اور دہشتگردی کے اژدہے پر قابو پایا ہے اسی طرح اللہ کے فضل وکرم سے توانائی بحران مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں پر قابو پالیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت متعدد منصبوبہ جات مکمل کرچکی ہے اور کچھ پر تیزی سے کام جاری ہے