counter easy hit

حکومت ہرانتخابی وعدہ پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے ، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیساتھ کیا جانیوالا ہر انتخابی وعدہ پورا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ نئے مالی سال میں ترقیاتی عمل کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ حکومت مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ اور سازشوں کے باوجود اپنی عوام دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ شعبہ زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ، کسان پیکیج کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔