counter easy hit

اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے،میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن اور بدعنوانی کو جڑوں سے اْکھاڑ کر مثالی معاشرے کی تشکیل کا عزم کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اداروں کو کرپشن مافیا سے نجات دلانے میں مخلص ہیں تو اْنھیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ اْنھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو محض ایک بہانہ ہے اپوزیشن جماعتیں دراصل مسلم لیگی حکومت کو معاشی و اقتصادی میدان میں ملنے والی پے در پے کامیابیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ حکومت اور عوام کے مابین خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں