yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

منہاج القرآن مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو، محمد فہیم انصاری صدر منتخب

Yes 1 Webmaster July 9, 2015 1 min read
Minhaj ul Quran Center,Restructuring
Share this:
Minhaj ul Quran Center,Restructuring
Minhaj ul Quran Center,Restructuring

بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو کر دی گئی، 4 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بمطابق 17 رمضان المبارک کی شام اوسپیتالیت مرکز میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد مسعود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت معروف ثنا خوان عبدالقدیر خان نے حاصل کی جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز و بیان سے شرکاء تقریب کے دل موہ لیے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر محمد اکرم بیگ ،سینئر نائب صدر ظل حسن، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، صدر پاکستان عوامی تحریک محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکریٹری میڈیا محمدیوسف چوہدری، سیکریٹری کوارڈینیشن محمد افضال گوندل، سیکریٹری ممبرشپ عوامی تحریک محمد قدیر چوہدری، ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت علامہ غلام عربی، صدر منہاج یوتھ لیگ حسنات مصطفی، سیکریٹری جنرل منہاج القرآن سپین محمد عتیق، صدر پاکستان عوامی تحریک اوسپیتالیت شہباز علی چیمہ، نائب صدر عبدالحمید اور یوتھ ونگ کے محمد ذیشان سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کی نومنتخب تنظیم صدر محمد فہیم انصاری، سینئر نائب صدر محمد جاوید ،نائب صدر صوفی مستجاب، جنرل سیکریٹری شبیر حسین گوھر، جوائنٹ سیکریٹری مبشر احمد، فنانس سیکریٹری محمد اکرم اعوان، ڈپٹی فنانس سیکریٹری محمد مسعود قادری، صدر مشاورتی کونسل صوفی زاہد مسعود، صدر مصالحتی کونسل شہباز احمد بٹ ،ناظم اجتماعات صوفی نذیر اداسی، سیکریٹری نشرواشاعت سید رفاقت حسین شاہ پر مشتمل ہے، تمام نومنتخب عہدیداران سے ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت علامہ صفدر مجیدقادری نے حلف لیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر MQI سپین محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے، حلف میں نومنتخب عہدیداران نے تنظیمی قوانین سمیت عہد کیا کہ وہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب ۖ کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمنائوں سمیت مقامی مرکز و اسلامک سنٹر کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی دعا کی گئی۔

تنظیم نو اور تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ کی طرف سے شاندار افطار ی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے مرکزی عہدیداران، نو منتخب تنظیم اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shah Rukh And Salman Khan
Previous Post شاہ رخ کا فلمی ریکارڈ میرے مقابلے میں 100 فیصد بہتر ہے، سلمان خان
Next Post ملتان:سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی ہمشیرہ سپرد خاک
Yousuf Raza Gilani Sister Funeral

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.