yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عسکری طاقت میں ہی امن پوشیدہ ہے

F A Farooqi May 25, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Pakistan Army
Pakistan Army

تحریر : اقبال زرقاش
آج دنیا میں بظاہرامن و سکون نظر آتاہے مگر اس خاموشی کے تہہ میں ہزاروں ہنگامے پل رہے ہیں ہر قوم دوسری قوم کے خون کی پیاسی ہے ہر ملک دوسرے ملک کو ہڑپ کر نا چاہتا ہے اور ہر شخص دوسرے شخص کا جان لیوا ہے اس دور انتشار میں زندہ رہنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہے ۔وہی قوم اور وہی ملک پُر وقار زندگی گزار سکتا ہے جس کے پاس عسکری طاقت اور جذبہ ہو ۔اگر کوئی قوم عسکری قوت سے عاری ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اُسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ تاریخ اور تقدیر دونوں کا فتویٰ یہی ہے کہ ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ہم جس پاک مذہب کے پیروکار ہیںوہ ہمیں امن و سکون اور سلامتی کا درس دیتاہے مگر اس کے ساتھ اپنے حقوق ،ملت کے مفادات اور دین کے تقاضوں کا سودا نہیں کرتاجہاں ان میں سے کسی چیز پر آنچ آتی ہو۔اسلام مسلمان کو شمشیر بکف ہو جانے کا درس دیتاہے اگر ظلم و ستم کا دور دورہ ہو، استبدادی قوتیں منافقانہ رویہ اپناتے ہوئے سازشوں میں مصروف ہوں۔

ہستی کی نبضیں تپش آمادہ ہوں ۔عصمت و آبرو کے آبگینے مجروح ہو رہے ہوں چادر اور چار دیواری دونوں خطرے میں ہوںتو اسلام مسلمان کو جہاد کا حکم دیتاہے یعنی مسلمان اللہ کے لیئے ،اللہ کے رستے میں اس وقت تک لڑتا چلا جائے جب تک امن و آشتی بحال نہ ہوجائے گویا اپنی قوت کو مستحکم کرنا ،عسکری لحاظ سے خود کو اس قابل بنانا کہ کوئی آنکھ کج نگاہی سے نہ دیکھ سکے ہمارا ایک دینی فریضہ ہے ۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ہم نے اسے بیش بہا قربانیوں سے حا صل کیا ہے اس کی تاریخ کے حاشیوں پر ہمارے آباؤ اجداد کے خون کی رنگینی آج بھی فروزاں ہے پاکستان کے دشمن اسے محض اس لیئے ختم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ اسلام کا قلعہ ہے ۔ہمارے لیئے ضروری ہے کہ ہم اللہ کے فضل و کرم پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی قوت بازو سے اس قلعے کو ناقابل تسخیر بنا دیں۔قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمیں کتنے ہی انقلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

1947 ء کی خون آشامیاں 1965 ے کی جان فروشیاں اور 1971 ء کے زخم دلوں اور نگاہوں میں تازہ رہیں گے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو اس قدر مضبوط بنا لیں کہ ہمار ا وطن سیسہ پلائی دیوار بن جائے کہ اس سے ٹکرنے والاپاش پاش ہو جائے ۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جس قو م نے تن آسانی کو اپنا شیوہ اورتیغ وسناں کو چھوڑ کر طاؤس و رباب کو اپنی زندگی بنا لیا وہ یوں مٹ گئی جیسے خزاں دیدہ پتا درخت سے گرتااور ہوا کے درشن پر لڑھکتا پھرتاہے ۔وہ قومیں جنہوں نے اپنی خون جگر سے چراغ روشن کیئے اور اپنے اعمال کی خوبی کو دشمنوں سے منوایا جنہوں نے اپنی تاریخ خود بنائی آج بھی ان کا ذکر عزت و احترام سے لیا جا تاہے۔

Islam
Islam

عربوں نے جب اسلام قبول کیا اسے عام کرنے کے لیئے دنیا کے گوشے گوشے میں گئے تو ان کے پاس ایک چیز تھی جیسے ہم عمل کہتے ہیںوہ جو کہتے تھے ان کے قول و فعل میں مطابقت تھی انہوں نے اسلام کے لیئے اپنا خون پیش کیا اور ان کا خون تاریخ کے ایوانوں کو رنگینی عطاکر گیا آج بھی جب انکا نام آتاہے تو بڑے بڑے حکمرانوں کے سر عقیدت سے جھک جاتے ہیں ۔وقت گزرتاجا رہاہے تاریخ مرتب ہورہی ہے زمانہ تیزی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جو قوم زمانے اور وقت کے تقاضوں کا ساتھ دیتی ہے وقت کا کارواں اسے ساتھ لے جاتاہے جو قوم ان تقاضوں سے سے پہلو تہی کرتی ہے تو زمانہ اسے روندتا ہوا آگے نکل جاتاہے

ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم وقت کے تیور پہچانیں ،ہوا کا رخ جانچیں، تاریخ کی رو کو سمجھیں ،صباکے زمزموں اور گھٹا کے اشاروں کو دیکھیں اور پھر زندگی کے میدانوں میں اپنے عمل کی تمام صلاحیتوں کو اس مقصد کے لیئے وقف کردیں اس کے لیئے ضروری ہے کہ دل میں عشق کا جذبہ پیدا ہو جائے جو اسے منزل کے پارلے جائے اور اس کے سامنے پہاڑ کنکر بن جائیں اور سمندر راستہ چھوڑ دیں۔
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو یا درمیان رہے

اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کی سازشوں سے باخبر رہیں اور اپنی پاک افواج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسلحہ فراہم کریں اس کے لیئے اپنا دفاعی بجٹ بڑھائیں تاکہ ہماری پاک افواج اندورنی و بیرونی دشمنوں کا بھر پور مقابلہ کر سکے ۔بقول شاعر
بقا ء کی فکر کرو خود ہی زندگی کے لیئے
زمانہ کچھ نہیں کرتا کبھی کسی کے لیئے

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post منافقاں توں خدا بچاوے
Next Post ڈائیری، اٹک سٹی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.