counter easy hit

ملٹری پولیس حملہ کیس، ملزمان کے خاکے تیار

Military police attack, prepared sketches

Military police attack, prepared sketches

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ دنیا نیوز نے حاصل کر لیا ہے، حملے میں دو اہلکار شہید ہوئے تھے
کراچی (یس اُردو) ملٹری پولیس حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے ہیں ۔کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ دنیا نیوز نے حاصل کر لیا ہے ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان واقعے سے نصف گھنٹہ قبل لائنز ایریا کے علاقے میں دیکھے گئے اور پھر فائرنگ کرنے کے بعد بھی ملزمان لائنز ایریا کی طرف فرار ہو گئے ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان نے گلابی رنگ کے تھیلے میں پستول چھپا رکھا تھا ۔ یکم دسمبر کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا ۔