counter easy hit

گیس بندش ، ٹیکس : اواخر دسمبر پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز بند کرنے کا اشارہ

Gas closures, tax: textile mills closed December

Gas closures, tax: textile mills closed December

گیس کی بندش بڑھتے ٹیکس اور بلوں میں اضافے کے سبب پنجاب کے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے دسمبر کے آخرمیں صوبے بھر کی ملیں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔۔
فیصل آباد (یس اُردو) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عامر فیاض کا کہنا ہے کہ گیس بندش، زائد بجلی کے بلوں اور اضافی ٹیکسوں کے باعث پنجاب میں 70 ملیں بند ہوچکیں ہیں ۔ اور حکومت کی جانب سے تمام وعدوں کے باوجود اب تک ٹیکسٹائل پیکچ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔۔ دوسری جانب طویل مدتی سرمایہ کاری سکیم ۔ کاروبار دوست ماحول نہ ہونے کے سبب بے سود ثابت ہورہی ہے ۔۔چیرمین اپٹما کا مزید کہنا تھا کہ حالات ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مکمل طور پر بند ہونے کی طرف جارہے ہیں ۔ اور گلے ہفتے تک ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کردیا جائے گا ۔۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پربجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ صوبے بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بحال کرے ۔