counter easy hit

الجزائر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 12 فوجی ہلاک

Military helicopter

Military helicopter

الجزائر کے جنوبی حصہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک ہو گئے۔
الجزائر: (یس اُردو) غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ادرار اور ریگان قصبے کے درمیان اس وقت حادثہ کا شکار ہوا جب وہ اپنے نگرانی مشن پر تھا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 12 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔