counter easy hit

امریکا: بین الاقوامی اسمگلروں کیخلاف ملک گیر آپریشن، 1100 افراد گرفتار

against 1,100 people

against 1,100 people

امریکی امیگریشن اور کسٹمز اہلکاروں نے بین الاقوامی اسمگلروں کے گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا۔ آپریشن میں گیارہ سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکی حکام کے مطابق پانچ ہفتوں تک جاری رہنے والے آپریشن کو پراجیکٹ شیڈو فائر کا نام دیا گیا۔ یہ آپریشن لاس اینجلس، ساں ہوزے، پورٹو ریکو، اٹلانٹا، سان فرانسسکو، ہوسٹن، ایل پاسو اور ٹیکساس میں کیا گیا۔ آپریشن میں گرفتار دو سو انتالیس ملزموں کا تعلق میکسیکو، اسپین، ایل سلواڈور، چین، جمیکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، فلپائن اور دوسرے ملکوں سے ہے جبکہ باقی امریکی ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ڈیڑھ سو بندوقیں، بیس کلوگرام منشیات اور ستر ہزار ڈالر برآمد کئے گئے۔