counter easy hit

فوجی عدالتیں ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیں گی ،ایم کیو ایم

MQM

MQM

حیدرآباد (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد اسلامی جماعتیں طالبان دہشت گردوں کے تحفظ کے لئے 21 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کررہی ہیں، مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کی حقیقت سے ملک کے عوام اچھی طرح واقف ہیں، قائد تحریک نے ہمیشہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کو اختیار دینے کے لئے آواز بلند کی مگر طالبان دہشت گردوں کے حمایتوں نے الطاف حسین کو ہمیشہ تنقید کانشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گی

دہشت گردوں کے حمایتوں کو بھی نشان عبرت بنائیں گی، انہوں نے کہا کہ مذہب کا نام استعمال کرکے ہمارے ملک اور دین کو بدنام کرنے والے کسی بھی طرح معافی کے مستحق نہیں بلکہ انکا انجام اسلام و ملک دشمنوں قوتوں کے لئے نشان عبرت ہونا چائیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے عوام کا فخر اور انکی آخری امید ہے اور اراکین پارلیمنٹ نے تحفظ پاکستان کے لئے جو اقدام اٹھایا ہے وہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، دریں اثناء انہوں نے لطیف آباد A سیکشن تھانے کے ایس ایچ او حسن عابدی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی میرپور خاص میں ڈاکوؤ ں سے مقابلے میں شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔