counter easy hit

فوجی عدالت میں وہی مقدمے چلیں گے جس کی منظوری حکومت دے گی، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کے قیام، دہشت گردی اور مسلح جتھوں کے خاتمے کے لئے آئینی ترامیم کا بل بہت اہمیت رکھتا ہے اوراس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہزاروں لوگ دہشت گردی کی نذر ہوچکے ہیں، ہماری معشیت تباہ ہوچکی جسے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ملک میں سزا و جزا کا کوئی تصور باقی نہیں رہ گیا تھا اب قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے کھاڑ کر باہر پھینکنے کا عزم کرلیا ہے، ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی قائدین کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس اہم ترین بل پر اپنے مشورے دیئے اور متفقہ رائے سے یہ قانون عمل میں لایا گیا، وہ تمام ارکان کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے متفقہ طور پر اسے منظور کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس قانون کی مدت 2 برس ہے، اس کے تحت صرف وہی مقدمات چلیں گے جس کا فیصلہ حکومت کرے گی، فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے جسے پوری قوم سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کو ان عناصر سے پاک کریں گے جب کہ جن سیاسی جماعتوں کو اس قانون سے اختلاف ہیں انہیں دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔