counter easy hit

مائیک پومپیو نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

واشنگٹن: امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

Mike Pompio took oath of US Foreign Minister's positionبین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مائیک پومپیو نے امریکا کے 70 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سابق وزیر خارجہ کو ریکس ٹیلر سن کو برطرف کرکے مائیک پومپیو کو نامزد کیا تھا جو اس سے قبل ڈائریکٹر سی آئی اے کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو کافی دباؤ کا سامنا تھا تاہم حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی نے عددی اکثریت کی بنیاد پر مائیک پومپیو کا انتخاب کر لیا۔ انہیں اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی ووٹ دیئے یوں وہ سینیٹ میں 57 میں سے 42 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو اختلافات کے باعث برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نامزد کیا تھا جو مسلمانوں کے خلاف جارحانہ عزائم اور سخت گیر رویہ رکھنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔