counter easy hit

حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا طوفان اورامیروں کیلئے ایمنسٹی سکیمیں ناانصافی ہے، میاں محمد حنیف

حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا، غریبوں کیلئے مہنگائی کا طوفان اورامیروں کیلئے ایمنسٹی سکیمیں ناانصافی ہے، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے ملک و قوم کو گروی رکھ کر اپنی حکومت چلانے کے چکر میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جائیگا اسی لئے امیروں کیلئے ایمنسٹی سکیمیں جب کہ غریبوں کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو سود ادا کیا جائیگا۔ قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔ رمضان سے پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے،عمران صاحب پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اور اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 9ماہ میں اپنے وعدہ کے مطابق صرف عوام کی چیخیں نکلوانے میں کامیاب ہوئی ہے ، رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے ،آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کرنے کا دعوی کرنے والے نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ہے

Mian Muhammad Hanif, chief, organizer, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website