تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد، جب سورج ڈھلنے سے پہلے آسمان دنیا نے روئے زمین پر سنگلاخ پہاڑوں کو پیلے و زرد رنگوں میں نکھرتے دیکھا، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے یوم تکبیر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر صرف مسلمانان پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے فخر کادن ہے ، میری طرف سے تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد اور 28 مئی 1998 کا کی مبارک گھڑیاں جب سورج ڈھلنے سے پہلے آسمان دنیا نے روئے زمین پر سنگلاخ پہاڑوں کو پیلے و زرد رنگوں میں نکھرتے دیکھا، یہ منظر پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت میں بدلنے کا منظر تھا، جس نے ڈیڑھ ارب کے قریب مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے تھے اور سربلند کیوں نہ ہوتے، آج مسلمان کہنے کے قابل ہو 








