تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد، قوم 28 مئی 1998 کی وہ سہ پہر کبھی نہیں بھول سکتی جب اللہ اکبر کی صدا کے ساتھ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو سربلند کر دیا تھا، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یوم تکبیر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام اہل اسلام کو’یوم تکبیر‘اور یکم رمضان المبارک،کی مشترکہ مبارکباد، قوم 28 مئی 1998 کی وہ سہ پہر کبھی نہیں بھول سکتی جب اللہ اکبر کی صدا کے ساتھ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو سربلند کر دیا تھا، اس کی قیمت کے طور پر پاکستان پر امریکی پابندیاں لگ چکی تھیں کہ تمہاری اتنی جرأت…؟ امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین کے علاوہ کسی کی یہ مجال اور وہ بھی کسی مسلمان کی کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ خود کو 
مگر اللہ کا شکر ہے کہ جمہوریت دوبارہ بحال ہوئی اور یوم تکبیر کی نعمت کی قدر ہم جیسے لوگوں کو ہی ہو سکتی ہے جنہوں نے وہ حالات دیکھے اور ڈکٹیٹر شپ نے جیسے استعماری قوتوں کی ترجمانی کی وہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔








