counter easy hit

لالہ موسیٰ میں 6واٹرفلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل اور فنکشنل کردیاگیاہے،میاں اقبال مظہر

Mian Iqbal Mazhar

Mian Iqbal Mazhar

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرنے کہاہے کہ لالہ موسیٰ میں 6واٹرفلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل اور فنکشنل کردیاگیاہے،جہاں سے عوام کو 24گھنٹے فلٹرشدہ صاف پانی دستیاب ہوگا،ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹرلالہ موسیٰ میں ایک تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ دوروزقبل تمام فلٹربھی تبدیل کردیے گئے ہیں جوکہ ہرتین ماہ بعد تبدیل کئے جائیں گے،گوشت مارکیٹ میں پلانٹ کے حوالہ سے چیف آفیسرلالہ موسیٰ کو متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرکے اس کا سٹیٹس معلوم کرنے کا کہاگیاہے،انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کے انچارج واٹرسپلائی روزانہ کی بنیادپران پانٹس کو چیک اورٹی ایم اے حکام کو رپورٹ کریں گے،عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چارماہ میں ٹی ایم اے ڈیڑھ کروڑروپے گریجویٹی کی مدمیں اداکرچکی ہے۔