counter easy hit

عمران خان کی قیادت پاکستان کی سلامتی اوربقا ء کی ضامن ہے،ملک محمداعظم

mhmdaazm

mhmdaazm

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی ملک محمداعظم اورارشدساہی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی قائدعمران خان کی قیادت ہی ملکی سلامتی اوراس کی بقاء کی ضامن ہے نااہل اورکرپشن زدہ حکمرانوں کاانجام قریب ہے آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے مخالف سیاسی پارٹیوں کوعبرتناک شکست سے دوچارکرکے دنیا میں پاکستان کاپرچم بلندکریں گے اس موقع پرسابق امیدوارحلقہ پی پی 170 سجادحیدررندھاوا،ضلعی کوآرڈینٹروسابق تحصیل ناظم طاہرمنیرچیمہ سمیت ضلع بھرکے پارٹی عہدیداران اورکارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی ،ملک اعظم نے مزیدکہاکہ حلقہ میں بہت سی سیاسی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں ضروری تھاکہ پی ٹی آئی کی لوکل لیڈرشپ کااکٹھ کرکے میڈیاکی وساطت سے اسے منظرعام پرلایاجائے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کافردواحدرکن صوبائی اسمبلی چوردروازے سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے پرتول رہاہے لیکن ہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ (ن)لیگ کے گندکوکسی صورت پارٹی میں شامل نہیں ہونے دیں گے ہمارے قائدعمران خان کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے والے آج اپنی وفاداریاں تبدیل کرکے منافقانہ اندازاپناکرپی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے پرتول رہے ہیں لیکن ان کی یہ چال کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوگی ،ہم نے میڈیاکے سامنے تحریک انصاف کے مخلص اوروفادارساتھیوں کااکٹھ کرکے ثابت کردیاہے کہ عمران خان کی قیادت میں متحدہیں پارٹی قیادت حلقہ این اے 135 ،حلقہ پی پی 170 اورپی پی 171 میں آئندہ انتخابات کیلئے جوبھی امیدوارنامزدکرئے گی اسے سرخم تسلیم کیاجائے گااس سلسلہ میں ہم کسی میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے اورنہ ہوگا،تحریک انصاف کامشن قائدعمران خان کی قیادت میں پاکستان کاوقارعالمی سظح پربلندکرنااس کی مضبوطی اور18 کروڑعوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہدکرناہے اوراس کے لئے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔