counter easy hit

آسٹریلیا کی ہائی کمشنر کی طرف سے رمضان کے آغاز پہ پیغام

آسٹریلیا کی ہائی کمشنر کی طرف سے رمضان کے آغاز پہ پیغام

Message by the Australian High Commissioner at the beginning of Ramadanاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمزسن نے پاکستان میں رمضان کے آغاز پر کہا: “میں پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پہ مبارکباد دیتی ہوں.

دنیا بھر میں 1.8 ارب سے زائد مسلمانوں کیلئے رمضان روزہ، نماز اور صدقہ کا مہینہ ہے ۔ یہ خاندان کے ممبران، دوستوں، یا کمیونٹی کے دیگر ارکان جن میں اقتصادی طور پر کمزور اور مختلف عقائد اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں، ان سب کے ساتھ پرامن میل ملاپ کا وقت ہے ۔ یہ دنیا بھر کے لئےانحصار اور انصاف، امن اور مساوات کی بنیادی اقدار کی حمایت کا وقت ہے جیسا کے اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے کنونشن میں واضح ہے۔

آسٹریلیا میں، ہم مشترکہ اقدار اور ہمارے تمام شہریوں کے لئے ترقی کے ایک جیسے مواقعوں کی حمایت کرتے ہیں. آسٹریلیا ثقافتی طور پہ دنیا میں سب سے زیادہ متنوع ملک ہے جس میں دنیا کے تمام کونوں سے تعلق رکھنے والے افراد، 600،000 مسلمان اور 60،000 پاکستانی شامل ہیں. ہمیں ہمارا جمہوری اقدار، قانون کا احترام اور آزادئ اظہار اور مذہب، اور دیگر آزادیوں کا تحفظ اکھٹا کرتا ہے۔یہ اہم عناصر ہمارے ملک کی کثیر ثقافتی کامیابی کی وجہ ہیں.

یہ رمضان ہمارے دو ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ پر غور کرنے کا بھی اہم موقع ہے کیوںکہ اس سال ہم پاکستان میں آسٹریلیا کی سفارتی نمائندگی کی 70 ویں سالگرہ بنا رہے ہیں. دو طرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں، آسٹریلیا پاکستانی طلبا کے لئے پسندیدہ تعلیمی منزل ہے. 12،000 سے زائد پاکستانی اس وقت آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں، اور ہمارے پاس سابق طلبہ کا ایک فعال نیٹ ورک ہے، جن میں سے اکثر پاکستان بھر میں مؤثر کام کر رہے ہیں. ہمارے کولمبو منصوبہ کے تحت ۱۹۵۰ء میں ہمارے سکالرشپ پروگرام کا آغاز ہوا، اور آسٹریلوی حکومت نے حالیہ برسوں میں آسٹریلیا میں 2000 سے زائد پاکستانیوں کو سکالرشپ پہ بھیجا۔ لوگ سے لوگوں کے روابط، ثقافتی اور تجارتی سطحوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے. ہماری پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم تقریبا 2 بلین ڈالر ہے.

آسٹریلیا نے پاکستان کے عوام کی ترقیاتی تعاون میں شراکت داری ، پائیدار معاشی ترقی، قومی استحکام اور صنفی مساوات کی حمایت کرتا ہے. ہمارے دونوں ممالک 2018-2020 کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں منتخب ہوئے ہیں اور ہم اپنے کونسل کے دور میں انسانی حقوق کی حمایت میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر رہیں گے. ہمارا طویل عرصہ دفاعی تعاون ہمارے دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم عنصر ہے، آسٹریلیا کی حکومت اور آسٹریلیا کے عوام پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہیں.

مسلمان اور پاکستانی نہ صرف آسٹریلیا میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنے روابط کو مضبوط بنارہے ہیں. آسٹریلیا کی ہائی کمشنر کے طور پر، میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھوں گی۔”

آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی طرف سے رمضان کے آغاز پہ پیغام

“رمضان دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیوں کے لئے ایک اہم اور برکت والا مہینہ ہے، جو قرآن کی وحی، اور برداشت رحم و قربانی کی اقدار کو یاد کرنے کا وقت ہے۔

مجھے امید ہے کہ اس مہینے جب آسٹریلوی مسلمان روزہ رکھیں تو انھیں اس مقدس روایت میں امن اور خوشی حاصل ہو اور وہ اس بات سے طاقت حاصل کریں کہ انھیں دنیا بھر سے ان کے بھائیوں اور بہنوں کا اشتراک حاصل ہے.

یہ ایک خوشگوار بات ہے کہ آسٹریلیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ کامیاب کثیر ثقافتی ملک ہے، جہاں ہم اپنے ثقافتی اور مذہبی عقائد کا اظہار کرنے ، اور ایک نسل سے دوسری نسل تک عقائد کو فروغ دینے کے لئے آزاد ہیں.

ہمارے تمام شہریوں کے درمیان باہمی احترام، دوستی، شمولیت، قانون اور امن کی ہماری قدروں پر مشترکہ عزم ہماری کامیابی کی جڑ ہے.

آسٹریلوی مسلمانوں نے ہمارے متحرک اور کثیر ثقافتی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے. میں ان سب کو اس مہینے کے آغاز پہ مبارکباد دیتا ہوں جو اس مقدس مہینے کو منا رہے ہیں۔

رمضان مبارک! ”

مالکم ٹرنبل, وزیر اعظم آسٹریلیا