counter easy hit

ارکان اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر عثمان بزدار سے اظہار یکجہتی کیا

لاہور: تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ارکان اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کرعثمان بزدار سے اظہار یکجہتی کیا، ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے عثمان بزدارکی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سردارعثمان بزدار پر نشستوں پرکھڑے ہو کر اعتماد کا اظہار کیا۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اضلاع میں جا کر صورتحال کا خود جائزہ لے رہا ہوں، پنجاب کے مختلف اضلاع کے 3 دن دورے کیا کروں گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جوعوام کی اُمنگوں کا ترجمان ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام میں عوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوں گے۔ نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار بارے افواہیں نہیں ہیں، بلکہ چودھری نثار بارے سنجیدہ سوچ و بچار ہے، فائنل فیصلہ ہوا ہے کہ چودھری نثار کے ساتھ 20 ایم پی ایز بھی ساتھ ہیں۔ لیکن اس طرح محلاتی سازشیں ہوتی ہیں، ان پر آخری وقت تک حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔ کہا یہ گیا ہے کہ جہانگیر ترین کو شمالی اور شاہ محمود کو جنوبی پنجاب سونپا گیا ہے۔ چودھری برادران بھی جوڑ توڑ کی سیاست میں پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اور عمران خان میں یہی ہے کہ انہوں نے عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں مانا۔ عوام میں تو نواز شریف اور عمران خان کی مقبولیت ہے۔