counter easy hit

مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگا دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگا دیا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ن لیگ کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف نعرے بازی کی تاہم حکومت مخالف نعروں کے دوران ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔ عظمیٰ بخاری نے روانی میں ’گو نواز‘ کا نعرہ لگایا لیکن نعرہ پورا ہونے سے پہلے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ فوری طور پر رک گئیں جس کے بعد قریب بیٹھی ایک اور خاتون رکن اسمبلی نے ’گو عمران گو‘ کا نعرہ لگایا۔