counter easy hit

بلدیاتی انتخابات ہوئے ساڑھے چارماہ گزرنے کے باوجودبلدیاتی نمائندگان بے اختیار،

Members baujudbldyaty

Members baujudbldyaty

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بلدیاتی انتخابات ہوئے ساڑھے چارماہ گزرنے کے باوجودبلدیاتی نمائندگان بے اختیار،عوامی نمائندوں کو اختیارات کب ملیں گے ایک سوالیہ نشان بن کررہ گیا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 2013ء میں شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات چلتے چلتے 31اکتوبرکو ہوتوگئے،اور 15جنوری کو حلف برادری ہونے کے باوجودمخصوص نشستوں کے انتخابات کے التواء کے ذریعے عوامی نمائندوں تک اقتدارکی منتقلی کوروک رکھاہے ،جس سے عوام سے ووٹ لے کرکونسلراور چیئرمین بننے والے عوامی نمائندگان بے اختیاراور بے بس دکھائی دیتے ہیں ،اس سلسلہ میں یہ معلوم ہواہے کہ بعض نومنتخب عوامی نمائندے گھروں سے باہرہی نہیں نکلتے اور کئی نے اپنے موبائل نمبربندکررکھے ہیں،اگرکوئی ان کا سپورٹریاووٹران کو ڈھونڈکرکسی کام کا کہے تو اس سے بھی لارے لپے سے کام چلاتے ہیں۔